ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سون بھدر قتل عام: متاثرہ خاندان کی خواتین کو پرینکا گاندھی نے گلے لگایا، معاوضے کا اعلان

سون بھدر قتل عام: متاثرہ خاندان کی خواتین کو پرینکا گاندھی نے گلے لگایا، معاوضے کا اعلان

Sat, 20 Jul 2019 22:23:06    S.O. News Service

نئی دہلی،20/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سون بھدر قتل کے متاثرین سے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مرزاپور کے چنارگیسٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔اس دوران پرینکاگاندھی درخت کے نیچے زمین پربیٹھ کرمتاثرین کے مسائل کو سنا۔ انہوں نے خواتین کو گلے لگا کر تعزیت بھی ظاہر کی۔اس موقع پرپرینکاگاندھی نے یہ بھی کہاکہ کانگریس کی جانب سے متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ روپے کی امدادکی جائے گی۔پرینکا جس وقت ان خواتین کے مسائل سن رہی تھیں، اس وقت ان کے اردگردسکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ وہیں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اس معاملے میں ریاستی حکومت پر جمہوریت کو کچلنے کا الزام لگایا ہے۔راہل گاندھی نے کہاہے کہ سون بھدر قتل عام کے متاثرہ خاندانوں سے ملنے جا رہی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کو آمریت پسند والی یوپی حکومت کے چنار گیسٹ ہاؤس میں قید کرکے بغیر بجلی، پانی کے رات بھر روکے رکھنا جمہوریت کو کچلنے جیسا ہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس ان ہتھکنڈوں سے ڈر کر دلتوں اور قبائلیوں کی لڑائی لڑنا بند نہیں کرے گی۔وہیں مرزاپور کے ڈی ایم کی جانب سے بیان آیا ہے کہ پرینکا گاندھی مکمل طور پر آزاد ہیں، نہ انہیں حراست میں لیا جائے گا، نہ گرفتار کیا جائے گا اور نہ کسی طرح کامچلکا بھرنا ہوگا دوسری طرف اتر پردیش کے نائب وزیراعلیٰ دنیش شرمانے کہاہے کہ دفعہ 144 لگنے کے بعد اگر کوئی سیاسی مقصد سے جاتا ہے تو یہ ٹھیک نہیں ہے۔کسی کو بھی اس حساس مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔


Share: